6 ستمبر 2013 - 19:30
ملت بحرین آل خلیفہ کی پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی

جمعیت وفاق ملی بحرین کے رکن نے کہا ہےکہ ملت بحرین آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي۔

ابنا: الوفاق ویب سائٹ کے مطابق خلیل مرزوق نے آل خلیفہ کے بڑھتےہوئےتشدد اور بربریت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ کے جرائم کے مقابل تسلیم نہیں ہوگي اور اپنی تحریک جاری رکھتے ہوئے احتجاج کرتی رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ سمجھتی ہےکہ انقلابیوں کوگرفتار کرکے اور تشدد ڈھا کر ملت بحرین کو انقلابی تحریک سے باز رکھ سکتی ہے لیکن ملت بحرین اپنے موقف پرڈٹی ہوئي ہے اور استقامت سے اپنی تحریک جاری رکھے گي۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔......./169